سرینگر میں وشال میگا مارٹ کا افتتاح،میعاری اور سستی اشیاءدستیاب

سرینگر//شہر سرینگر حیدر پورہ علاقے میں بدھ کے روزوشال میگا مارٹ کے نام سے ایک منفرد مارٹ کا افتتاح کیاگیا جہاں معزز شہریوں اور کار باری افراد کی اچھی تعداد نے شرکت کی ہے۔
اس موقع پر ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس مارٹ میں میعاری اور سستے داموں پر بہترین اشیاءدستیاب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی وشال میگا مارٹ کو کشمیر کے لوگ جانتے ہیں لیکن اب ہم یہاں شہر میں آئے ہیں جہاں سے کشمیر وادی کے لوگوں کو اور زیادہ آسانی ہوگی۔
وشال میگا مارٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ساحل مہاجن نے آج وشال میگا مارٹ کے ایریا منیجر شاہنواز احمد کی موجودگی میں سٹور کا افتتاح کیا۔
اس، دوران ریاض احمد وانی کلسٹر ہیڈ اور شیخ محمد سید جموں و کشمیر بینک برانچ ہیڈ حیدر پورہ بھی اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود رہے۔