کوکرناگ تصادم میں ڈپٹی ایس پی عادل مشتاق کے ملوث ہونے کی خبریں بے بنیاد: اے ڈی جی پی

ویب ڈیسک

سری نگر// جموں وکشمیر پولیس نےو اضح کیا ہے کہ کوکر ناگ دہشت گرد واقعے میں ڈی وائی ایس پی عادل مشتاق کے ملوث ہونے کی خبریں حقیقت سے بالکل بعید ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس قسم کی صحافت مجرمانہ بد دیانتی پر مبنی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر اے ڈی جی پی وجے کمار کے حوالے سے لکھا :’یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’بھارت ٹاک‘ نامی نیوزایجنسی نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے جس میں معطل شدہ ڈی ایس پی عادل مشتاق کو کوکر ناگ دہشت گرد حملے میں اندرونی طور پر ملوث ہونے کے بارے میں کہا گیا ہے جو کہ سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی عادل مشتاق سے سری نگر میں درج کیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔اے ڈی جی پی نے کہاکہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ صحافت مجرمانہ بد دیانتی کے مترداف ہے جو نہ صرف قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے بلکہ یہ قانونی چارہ جوئی کا بھی معاملہ بنتا ہے۔