مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Photo: Amaan Farooq

سری نگر// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بدھ کو سری نگر میں ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
ایک اہلکار کے مطابق، مرکزی داخلہ سکریٹری، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، ڈائریکٹر آئی بی، سی اے پی ایف کے ڈی جی اور فوج کے دیگر سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔
امت شاہ 3 اکتوبر کو جموں پہنچے اور منگل کو راجوری میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کیا۔
مرکزی وزیر داخلہ آج شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ایک اور ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔