گزشتہ سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہی

File Photo

یو این آئی

نئی دہلی// اکتوبر-دسمبر 2023 کی سہ ماہی میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد رہی ہے، وہیں سال 2022 کی اسی سہ ماہی میں یہ تعداد 7.2 فیصد رہی تھی۔
مرکزی وزارت برائے شماریات اور پروگرام کے نفاذ نے پیر کو یہاں جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا کہ گزشتہ سہ ماہی میں روزگار کے مواقع بڑھے ہیں اور بے روزگاری کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہ ماہی میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2022 کی اسی سہ ماہی میں یہ شرح 7.2 فیصد تھی۔ جولائی تا ستمبر 2023 کی سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح 6.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق لیبر فورس میں خواتین کا حصہ بڑھ رہا ہے۔ اکتوبر سے دسمبر 2023 کے عرصے میں خواتین ورکرز کا حصہ 22.3 فیصد سے بڑھ کر 25 فیصد ہو گیا ہے۔