اودھم پور میں بھیانک سڑک حادثہ،کئی اموات کا خدشہ

اودھم پور// ضلع اودھم پور کے رام نگر علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں کئی افراد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق رام نگر کے مچوڑی علاقے میں ایک بس سڑک سے لڑھک کر 150فٹ گہری کھائی میں جا گری ہے۔
زرائع کے مطابق حادثے میں کئی افراد کے مارے جانے کا خدشہ ہے، ریسکیو ٹیموں کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔
اسی دوران مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ـ”ادھم پور کے رام نگر علاقے میں مچوڑی میں سڑک حادثے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ ابھی ابھی ڈی سی، کریتکا جیوتسنا سے بات ہوئی، وہ مجھے مسلسل اپ ڈیٹ کر رہی ہیں۔ زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے، جن لوگوں کو مزید علاج کے لیے ریفر کرنے کی ضرورت ہے انہیں جلدی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے”۔