سوپور میں 2 لڑکے ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سوپور// شمالی کشمیر کے سوپور گاوں میں اتوار کی شام دو نوجوان لڑکے ایک نالے میں ڈوب گئے جس کے بعد بچاﺅ کاروائی شروع کی گئی تاہم ایک لڑک کو بچا لیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ لڑکے ایک مذہبی تقریب میں شرکت کیلئے مسجد جا رہے تھے جس دوران وہ پھسل کر نالے میں جا گرے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور بچاﺅ کارروائیاں شروع کر دیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ان میں سے ایک لڑکے کو فوری طور پر بچا لیا گیا تاہم دوسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔
ایک پولیس افسر نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ٹیم لڑکے کو بچانے کیلئے کام کر رہی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ لڑکوں کی شناخت عریب بشیر میر ولد بشیر احمد میر اور صابق مشتاق کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں منڈاجی کے رہنے والے ہیں۔ اریب کو بچا لیا گیا ہے جبکہ صابق کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ لڑکوں کی عمریں 7 سے 8 سال بتائی جا رہی ہیں۔