رام بن ضلع میں شدید بارش سے آنے والے سیلاب میں دو افراد بہہ گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ دو افراد جن کی شناخت شمینہ اور اس کی بیٹی روزیہ کے نام سے ہوئی ہے، مسلسل بارش کے باعث آنے والے سیلاب میں بہہ گئے۔اسی دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت بھی بند ہو گئی ہے۔