سری نگر میں ٹی آر ایف کے 2ہائبرڈ جنگجو گرفتار: پولیس

سری نگر//پولیس نے جمعرات کو سری نگر میں لشکر طیبہ کی شاخ ٹی آر ایف سے وابستہ دو ہائبرڈ جنگجووں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرینگر پولیس اور فوج کی 50آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے دو ہائبرڈ جنگجووں کو گرفتار کیا۔ جن کی شناخت کھریو پامپور کے رہائشی نوید شفیع وانی اور کدلبل پامپور کے رہائشی فیضان رشید تیلی کے طور ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ان کے قبضے سے اسلحہ/گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور مجرمانہ مواد برآمد ہوا ہے، جن میں 4 پستول، لائیو راوند، 16 جیلیٹن اسٹکس، گرینیڈ وغیرہ شامل ہیں۔