رام سو میں بھیانک آتشزدگی، 2 منزلہ رہائشی مکان خاکستر

File Photo

محمد تسکین

رام بن// ضلع رام بن کے رام سو علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آتشزدگی کے ایک واقع میں 2 منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن کی سب ڈویژن رامسو کے چکہ علاقے میں گزشتہ رات عبداللطیف ولد غلام حسین وانی چکہ کا دو منزلہ مکان اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع کی ملتے ہی مقامی لوگوں موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی تاہم بھیانک آتشزدگی کی وجہ سے لوگوں کی تمام کوششیں ناکام رہیں اور آگ نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں مکان کے اندر تمام مال و اسباب خاکستر ہو گیا ہے تاہم اس دوران کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ چکہ رامسو علاقہ ابھی تک سڑک سے جڑا ہے، جس کی وجہ سے فائر ٹینڈرز وہاں تک نہیں پہنچ پاتے ہیں۔