ریاسی میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 سکوٹی سوار جاں بحق

عظمیٰ ویب ڈیسک

ریاسی// ضلع ریاسی کے پونی علاقے میں اتوار کو کار اور سکوٹی کے مابین ٹکر میں دو نوجوانوں کی موت واقعہ ہو گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ پونی سے بمبلا کی طرف جا رہی ایک سکوٹی کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے 2 نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوانوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے بملا کے سرکاری ہسپتال میں لایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ لایا قرار دے دیا۔ سندر بنی ہسپتال میں میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد دونوں لاشوں کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کیا گیا ہے۔ ادھر، پولیس نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جاں بحق دونوں نوجوانوں کی شناخت ضلع ریاسی کی پونی تحصیل کے گاؤں دودہ کے رہائشی سمت کمار اور یوگیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی نوجوانوں کے آبائی گائوں میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔