ترہگام کپواڑہ میں آتشزدگی، 2 مکان جل کر خاکستر

File Photo

اشرف چراغ

کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ کے ترہگام علاقے میں دو مکانات آتشزدگی کی ایک واردات میں جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ شاہ محلہ ترہگام میں 8 بجکر 15 منٹ ایک مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور ساتھ میں دوسرے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد مقامی فائر برگیڈ جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچاو¿ کاروائی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس تباہ کن واردات میں ممتاز احمد نجار اور سجاد احمدشاہ کے مکان جل کر خاکستر ہوئے ہیں جبکہ ان میں لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔