اودھم پور میں 2 لڑکیوں کے ساتھ مبینہ عصمت دری، ملزم گرفتار

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

اودھم پور// جموں کے اودھم پور کے جنگلاتی علاقے میں دو نابالغ لڑکیوں کی مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی۔ پولیس نے دونوں ملزمین دلیپ کمار اور رویندر کمار کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ 16 اور 17 سال کی لڑکیاں سکول پکنک سے گھر جا رہی تھیں جب انہیں ملزمان نے روکا اور جمعہ کی شام جنگل میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکیاں رات کو جنگلاتی علاقے میں بے ہوش پڑی ملیں اور پولیس نے ہفتہ کی صبح اطلاع ملنے پر انہیں برآمد کر لیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ لڑکیوں کو اس کے بعد علاج کے لیے رام نگر کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جبکہ مقامی پولیس تھانہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس کی خصوصی ٹیموں نے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے میں بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔