شمالی کشمیر میں لشکر طیبہ کے تین معاونین گرفتار، اسلحہ برآمد

File Photo

سری نگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری علاقے میں اتوار کی شام پولیس نے لشکر طیبہ کے تین جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لشکر طیبہ کے تین ساتھیوں کو کریری گاؤں میں فوج کی 52 آر آر اور پولیس کی ٹیموں نے گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا،”گرفتار دونوں افراد کے قبضے سے ایک چینی دستی بم 30 اے کے 47 راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں، اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے”۔