پلوامہ میں چھت سے گرنے سے دو مزدوروں کی موت

File Photo

پلوامہ//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لاسی پورہ علاقے میں کل رات سڈکو میں کولڈ اسٹور کی عمارت کی چھت سے گرنے سے دو تارکین وطن مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے این او نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ دونوں کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

مرنے والوں کی شناخت لداو کمار (18) ولد سکھاری کمار اور جوگل کمار (25) ولد کمل کمار کے طور پر کی گئی ہے جو دونوں سیوان بہار کے رہنے والے ہیں۔

پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔