ریاسی میں منی بس حادثہ کا شکار، 2 نوجوان جاں بحق، 12 دیگر زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

ریاسی// ریاسی ضلع میں پیر کے روز اس وقت 2 نوجوان لقمہ اجل بن گئے جب شادی کی تقریب میں جانے والی ایک منی بس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی۔
ایس ایچ او چسانہ سمن سنگھ نے بتایا کہ بس بلمت کوٹ سے بدر گاوں جا رہی تھی جب یہ حادثہ صبح 6 بجے کے قریب دھمنی کے قریب پیش آیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ۔ بچاﺅ کاروائی کے دوران ایک نوجوان – جس کی شناخت محمد اشرف (عمر 25) کے طور سے ہوئی – مردہ پایا گیا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے میں13 دیگر زخمی ہوئے جن میں 9لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
افسر نے بتایا کہ شدید طور پر زخمی ہونے والوں میں سے ایک – 17 سالہ طاہر احمد – خصوصی علاج کے لیے راجوری منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔
ادھر، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔