منڈی میں الٹو کار حادثہ کا شکار، 2 لقمہ اجل، کمسن زخمی

عشرت حسین بٹ

منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ میں ایک الٹو کار حادثے کی شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں سوار دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک کمسن حادثے میں زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کو منڈی کے پلیرہ علاقہ میں ایک الٹو کار حادثے کی شکار ہو گئی، جس میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔
متوفین کی شناخت محمد صادق ولد محمد اکبر محمد جمیل ولد محمد ایوب ساکنان پلیرہ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی بچے کی شناخت نعیم احمد ولد محمد صادق کے طور پر ہوئی ہے جو سب ضلع ہسپتال منڈی میں زیر علاج ہے۔
ادھر، پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔