جموں و کشمیر میں 2 جے کے اے ایس افسران کا تبادلہ اور تعیناتی

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو دو جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کا حکم دیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، انتظامیہ کے مفاد میں، مندرجہ ذیل تبادلوں اور تعیناتیوں کے فوری اثر کے ساتھ حکم دیا جاتا ہے۔
ڈائریکٹر، جیولوجی اور کان کنی جموں و کشمیر پون سنگھ راٹھور،(جے کے اے ایس) کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور وہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے مزید احکامات کا انتظار کریں گے۔
ڈائریکٹر، اربن لوکل باڈیز، جموں پونیت شرما (جے کے اے ایس) کا تبادلہ کرکے ڈائریکٹر، جیولوجی اور کان کنی، جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔
وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈائریکٹر، اربن لوکل باڈیز، جموں کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔