بٹوت کشتواڑ شاہراہ الٹو کار حادثہ، 2 افراد زخمی

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر اعلیٰ الصبح سوئی گواڑی کے نزدیک ایک الٹو گاڑی زیر نمبر JK02BB-4311 کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایاز احمد ولد محمد یوسف ساکنہ گول و فاروق احمد ولد عبدالحمید ساکنہ رام بن زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو مقامی لوگوں و پولیس کی مدد سے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔