عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ// شمالی کشمیر کی ہندواڑہ-بنگس سڑک پر گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے دو لڑکیوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ متاثرین پکنک پر بنگس گئے تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تمام بہن بھائی ہیں، تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کار ہندواڑہ-بنگس سڑک پر لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک لڑکی کی شناخت صبا شفیع، دختر محمد شفیع بابا ساکن پانتھ چوک سرینگر کے طور پر ہوئی، موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ علیزہ اور نوران احمد بابا شدید طور پر زخمی ہوئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو نیو ٹائپ پبلک ہیلتھ سینٹر قلم آباد لے جایا گیا جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کر دیا گیا۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔