اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ کی ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں 2 افراد غرقاب ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب جموں سے گندوہ کی طرف ایک مال بردار ٹرک زیر نمبر JK21F-0207 مچھی پال کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر اڑھائی سو فٹ نیچے دریا میں جا گرا جس میں ابتدائی رپورٹ کے دو افراد سوار تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاو¿ کاروائی شروع کی تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ دو لوگ غرقاب ہوئے ہیں جن کی شناخت لال حسین ولد امانت علی و ریاض احمد ساکنہ سانبہ کے طور پر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں 6 افراد جاں بحق و 1 زخمی ہوا ہے۔