اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں محکمہ جل شکتی کے دو ملازمین کی موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ویریناگ کے رین گاوں میں پانی کا ٹینکر 300 فٹ کھائی میں گرنے سے جل شکتی سب ڈویژن ویریناگ کا ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں جائے واقع پر پہنچ گئے اور بچاﺅ کاروائی شروع کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
متوفین کی شناخت وزیر احمد خان (ڈرائیور) اور گوہر احمد ڈار ( مکینیکل کنڈکٹر) کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔