کٹھوعہ میں دو مجرموں پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج

File Photo

جموں//کٹھوعہ ضلع میں ہفتہ کو دو مبینہ مجرموں کے خلاف سخت پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جسروٹہ گاوں کے کلجیت سنگھ اور دھلی گاوں کے نریش کمار کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا اور جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سنگھ کے خلاف 15 ایف آئی آر درج ہیں جبکہ کمار کا نام آٹھ ایف آئی آر میں ہے۔
ترجمان نے کہا،”یہ دونوں پچھلے کچھ سالوں سے منظم جرائم میں ملوث تھے”۔
انہوں نے کہا کہ اس نے پولیس نے اپنا ڈوزیئر تیار کیا اور اسے ضلع مجسٹریٹ، کٹھوعہ کو بھیج دیا، جس نے بعد میں ان کے خلاف PSA کے تحت حراستی وارنٹ جاری کیا۔
بتادیں کہ پی ایس اے ایک انتظامی قانون ہے جو کچھ معاملات میں دو سال تک بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔