ڈوڈہ میں فوجی کیمپ میں بھیانک آتشزدگی، 2 افراد ہلاک

File Photo

اشتیاق ملک

ڈوڈہ // ڈوڈہ ضلع کے آرنوڑہ گھٹ میں قائم فوجی کیمپ میں گزشتہ شب پیش آئے آگ کی ہولناک واردات میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب ڈھائی بجے کے قریب گھٹ آرنوڑہ میں قائم آرمی کیمپ میں آگ کی واردات پیش آئے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
متوفین کی شناخت پرشوتم لال (55)ولد بجو رام ساکنہ سانبہ و شوم راج (45)ولد ریلا رام ساکنہ کٹھوعہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ دونوں افراد آرمی کیمپ کے اندر درزی کا کام کرتے تھے۔
اس دوران دونوں افراد کی لاشوں کو برآمد کیا ہے اور طبی لوازمات مکمل کرنے کے بعد آخری رسومات ادا کرنے کے لئے وارثوں کے سپرد کیا جائے گا۔