بانہال-سنگلدان ریلوے سیکشن پر کام مکمل، الیکٹرک ریل کی آزمائش کامیاب

عظمیٰ ویب ڈیسک

رام بن// ضلع رام بن میں ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کے بانہال-کٹرہ سیکشن پر بانہال سے کھڑی- سنگلدان سیکشن تک چلائی جانے والی پہلی الیکٹرک ٹرین کی آزمائش بانہال اور سنگلدان ریلوے کے درمیان لگ بھگ 40 کلومیٹر ٹریک اور ٹنلوں میں کامیابی کے ساتھ کی گئی۔
یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے لیے ناردرن ریلوے کے ذریعے مصروف کونکن اور ایرکون انٹرنیشنل لمیٹڈ کے انجینئروں نے بتایا کہ کھڑی-سمبڑ-سنگلدان سٹیشنوں کے درمیان 25کے وی، ریلوے الیکٹریفیکیشن کا کام مکمل ہو گیا ہے اور ناردرن ریلوے، فیروز پور ڈویژن کے انجینئروں کے ذریعے الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کامیابی سے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل دسمبر اور جنوری میں، بانہال-کھڑی-سمبڑ سٹیشنوں کے درمیان نئی بچھائی گئی ریل لائنوں پر تیز رفتار ٹرین کی آزمائش کی گئی تھی۔
بانہال میں ریلوے افسران نے بتایا کہ سمبڑ اور سنگلدان ریل لائن پر کام مکمل ہو گیا اور برقی انجن کا پہلا ٹرائل رن جمعہ کے آخر میں کامیابی سے کیا گیا۔
ریلوے افسران نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرک انجن ٹرین کا ٹرائل رن شمالی ریلوے اور تعمیراتی کمپنیوں کونکن اور IRCON کے عہدیداروں کے سینئر افسران اور انجینئروں کی موجودگی میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بانہال-کھڑی-سمبڑ-سنگلدان ریلوے سٹیشنوں پر کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے اور یہ سٹیشن آپریشن کے لیے تیار ہیں۔
شمالی ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ ریل لائن کے بانہال سے سنگلدان سیکشن پر کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے بانہال سے سنگلدان سیکشن آپریشن کے لیے تیار ہے۔