۔6افسران کے تبادلے اور تقرریاں

File Photo

جموں//جموں و کشمیر حکومت نے انتظامیہ کے مفاد میں جمعرات کو چھ جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا ہے۔ اسی دوران اے سی آر اننت ناگ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کونسل اننت ناگ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، ڈپٹی سکریٹری، محکمہ ثقافت راکیش کمار، جے کے اے ایس، کا تبادلہ کرکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ریاسی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، ریاسی عبدالقیوم، جے کے اے ایس، کا تبادلہ کر کے ڈپٹی سکریٹری برائے حکومت، محکمہ ثقافت تعینات کیا گیا ہے اور جنرل منیجر، ڈی آئی سی، ریاسی گرودیو کمار، جے کے اے ایس، کا تبادلہ کرکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر اودھم پور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ادھم پور دین محمد، جے کے اے ایس، کو تبدیل کرکے ڈپٹی سکریٹری، محکمہ اطلاعات، ڈپٹی ڈائریکٹر، سیاحت، جموںنریش کمار، جے کے اے ایس، کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، کشتواڑ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ مسعود احمد بیچو، جے کے اے ایس، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کیلئے اگلےاحکامات کا انتظار کریں گے۔
حکم نامہ کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، پونچھ عبدالجبار، جے کے اے ایس، کا تبادلہ کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر، سیاحت، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
حکم میں کہا گیا ہے کہ “مزید، جن افسران کو امرناتھ یاترا 2022 سے متعلق فرائض سونپے گئے ہیں، وہ یاترا کی تکمیل کے بعد نئے عہدوں پر تعینات کئے جائیں گے”۔