ہندواڑہ-بارہمولہ شاہراہ پر مشتبہ مواد ملنے کے بعد ٹریفک معطل

عظمیٰ ویب ڈیسک

بارہمولہ// شمالی کشمیر کے تھوکرپورہ علاقے میں ہندواڑہ-بارہمولہ شاہراہ پر بدھ کو ایک مشتبہ مواد ملنے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لمبی قطاروں میں ٹرک، ٹیکسیاں اور دیگر گاڑیاں شاہراہ پر رکی ہوئی ہیں جبکہ فوج اور پولیس علاقے میں موجود ہیں اور بم ڈسپوزل سکواڈ مشتبہ چیز کا جائزہ لے رہا ہے۔
اِس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔