ڈھلواس میں مرمتی کام کی وجہ سے شاہراہ پر دو طرفہ آمدورفت بند

عظمیٰ ویب ڈیسک

رام بن// ضلع رام بن میں ڈھلواس کے مقام پر سڑک کی مرمت کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ پر دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر ڈھلواس میں مرمتی کام کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور لین ڈسپلن پر عمل کریں۔

انہوں نے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو سفر شروع کرنے سے ٹریفک کنٹرول یونٹ سے رابطہ قائم کرنے اور شاہراہ کی تازہ ترین صورتحال کی جانکاری حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔