محمد تسکین
رام بن//وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت بحال کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پنتھیال رام بن کے نزدیک چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے شاہراہ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کردیا گیا تھا، جس کے بعد بحالی کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ پیر کے روز سری نگر جموں قومی شاہراہ پر پنتھال کے نزدیک اچانک چٹانیں کھسک آنے کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کردی گئی تھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ بڑی چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے پنتھیال میں بنے لوہے کے ٹنل کو بھی نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ کو قابل آمد و رفت کی بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا تھا اور بعد دوپہر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔