وزیرِداخلہ کی بارہمولہ ریلی کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی

سری نگر//ٹریفک پولیس، دیہی کشمیر نے پیر کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی 5اکتوبر کو ہونے والی ریلی کے پیش نظر گاڑی چلانے والوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی۔
ایس ایس پی ٹریفک دیہی کشمیر منظور میر کی طرف جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق،”5اکتوبر-2022کو شوکت علی سٹیڈیم بارہمولہ میں ہونے والی عوامی ریلی کے پیش نظر، سری نگر-بارہمولہ-اوڑی شاہراہ پر سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ مذکورہ تاریخ کو اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے درج ذیل راستے اختیار کریں”۔
سری نگر- >بارہمولہ-> اڑی:
سری نگر-> پٹن->سنگراما فروٹ منڈی سوپور لڈورہ آزاد گنج -> خانپورہ پل-> اوڑی
اڑی-> بارہمولہ-> سری نگر:
اوڑی-> خانپورہ پل-> آزاد گنج لڈورہ-> فروٹ منڈی سوپور سنگرامہ ->پٹن-> سری نگر