تازہ پسیاں اور پتھر گر آنے سے سرینگر جموں شاہراہ پر آمد ورفت معطل

File Photo

محمد تسکین

سری نگر//وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ، رام بن میں ہوئی تازہ بارشوں کے بعد کئی مقامات پر پتھر اور پسیاں گرآنے کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ رام بن کے کیلا موڑ، سیری اور کیفٹیریا علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل متاثر ہوئی۔
اُنہوں نے کہا کہ شاہراہ پر بحالی کا کام جاری ہے اور بارشوں اور پتھروں کے گرآنے کا سلسلہ تھمتے ہی شاہراہ کی بحالی کے امکانات ہیں۔
تریفک حکام نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سری نگر، جموں اور رام بن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹس کے ساتھ رابطہ کرنے سے قبل اس شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
قومی شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے مشینری اور افرادی قوت کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور آخری اطلاعات موصول ہونے تک شاہراہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں در ماندہ تھی۔