اونتی پورہ سڑک حادثہ میں زخمی سیاح 9 دن بعد دم توڑ گیا

سری نگر// 25 مئی کو جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ کے قریب سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں زخمی سیاح جمعہ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ذرائع نے بتایا کہ 25 مئی کو بارسو اونتی پورہ کے قریب ایک مسافر گاڑی الٹنے سے چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان میں سے ایک آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
متوفی کی شناخت کولکتہ کے رہائشی پردیپ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔