سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے کے تارسر جھیل میں بدھ کے روز سیاحوں کو بچانے کے دوران غرقآب ہونے والے مقامی ٹورسٹ گائیڈ کی لاش جمعرات کو لدر وٹھ علاقے میں بر آمد کی گئی جبکہ غرقآب ہونے والے سیاح کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد ساکن گگنگیر گاندربل نامی مقامی ٹورسٹ گائیڈ جو بدھ کو سیاحوں کو ڈوبنے سے بچانے کے دوران غرقآب ہوا تھا، کی لاش جمعرات کو لدر وٹھ علاقے میں بر آمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران غرقآب ہونے والے سیاح کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
بتادیں کہ بدھ کو جنوبی ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام کے تارسر جھیل کی ٹریکنگ پر گئے 13سیاح اور تین ٹوریسٹ گائیڈ خراب موسم کے باعث وہاں پر پھنس کر رہ گئے تھے جس دوران ایک سیاح اور مقامی ٹوریسٹ گائیڈ تارسر جھیل میں ڈوب گئے، خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ دونوں کی موت واقع ہو ئی ہے۔