سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس، جی-20 کے انتظامات پر تبادلہ خیال

سری نگر// کشمیر زون پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے دیگر افسران کے ہمراہ سرینگر میں جی-20 میٹنگ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے فیلڈ افسران کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
اعلیٰ افسران کو متعلقہ فیلڈ افسران نے جی-20 اجلاس کے محفوظ اور پرامن انعقاد کے لیے کیے گئے ضروری انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران، اے ڈی جی پی کشمیر اور صوبائی کمشنر کشمیر نے شرکت کرنے والے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مجسٹریٹوں کی تعیناتی اور پولیس کے انتظامات کو سربراہی اجلاس سے پہلے اچھی طرح سے مکمل کیا جائے، حساس مقامات پر حفاظتی اقدامات کو بڑھایا جائے تاکہ کسی بھی خطرے سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ، ملی ٹینٹوں کی کسی بھی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے خاص طور پر رات کے اوقات میں مشترکہ گشت بڑھانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے افسران کو مزید مشورہ دیا کہ وہ سول انتظامیہ کے ساتھ زمینی سطح پر ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے سول انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ دائرہ اختیار والے پولیس افسران کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے اپنے علاقے میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کو پورا کریں۔
پولیس نے کہا، “تمام مجسٹریٹس اور پولیس افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ افواہ پھیلانے والوں کی شناخت کریں اور تمام تر حفاظتی اقدامات کو بروقت مکمل کریں”۔