آج دفعہ370نہیں ہے تو ملی ٹینسی کیوں ہے؟ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا بھاجپا سے سوال

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی پانچ سالوں کی حکومت کے باوجود جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل تک جو ’پاکستان زندہ باد‘کے نعرے لگا رہے تھے آج وہ بی جے پی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
وزیر اعظم کے ایک بیان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘میں ان سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کہ پانچ برسوں سے ان کی یہاں حکومت ہے، وہ کہتے تھے کہ یہاں دفعہ 370 کی وجہ سے ملی ٹینسی ہے، آج یہاں دفعہ 370 نہیں تو یہملی ٹینسیکہاں سے آئی، یہ بندوق کہاں سے آتا ہے اس کا جواب دیا جائے۔ان کا کہنا تھا: ‘صرف جھوٹ بول کر لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انجینئر رشید کے ان کی پارٹی کو نشانہ بنانے پر پوچھے جانے پر کہا: ‘میرا ایک ہی سوال ہے پہلے ان کو کیوں نہیں چھوڑا گیا اور آج کیوں چھوڑا گیا، صرف اس لئے کہ مسلمانوں کو توڑ سکے۔
انہوں نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس نے علاحدگی پسندی کو نہیں بنایا، کل تک جو پاکستان زندہ باد کرتے تھے آج وہ بی جے پی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘ان سے پوچھا جائے کہ ان کے وہ نعرے کہاں گئے۔