موٹر سائیکل پر کرتب بازی، پونچھ میں 3 نوجوان گرفتار

پونچھ//موٹرسائیکل پر کرتب بازی (سٹنٹ ڈرائیونگ) اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر پونچھ میں تین نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تین نوجوانوں کے خلاف ٹریفک قوانین اور سٹنٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں نوجوانوں کی شناخت یاسر احمد ولد عبدالمجید سکنہ کنویاں پونچھ، آکاش سدن ولد اوم پرکاش سکنہ وارڈ نمبر 11 پونچھ اور رئیس خان ولد رشید خان سکنہ اعلیٰ پیر پونچھ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ سٹنٹ ڈرائیونگ میں ملوث موٹر سائیکل زیر نمبر DL6SAR-1252اور JK20B-1286 بھی ضبط کئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس تھانہ پونچھ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 59/2023 بھی درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔