غلام نبی رینہ
کنگن// زوجیلا میں اتوار کو پیش ایک سڑک کے ایک حادثے میں ایک بچی سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹائن دراس سے سرینگر جارہی ایک الٹو کار پر پانی متھہ زوجیلا کے مقام پر ایک بھاری برکم پتھر گرآیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی جبکہ ایک خاتون اور بچی نے زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سونمرگ پولیس، پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ سے وابستہ طبی ٹیم اور مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور بچاو کاروائی شروع کردی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔