عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// جموں صوبہ کے ریاسی ضلع میں ایک ارتھ موور حادثے کا شکار ہونے کے بعد ڈرائیور سمیت تین افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات دیر گئے سانگری میں یہ مشین پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
اُنہوں نے جاں بحق تینوں افراد کی شناخت کالاکوٹ راجوری کے رہائشی نتیش کمار (23)، راجندر کمار (27) ساکنہ پٹنی ٹاپ ادھم پور اور ہشایر سنگھ ساکنہ بالما کوٹ ریاسی کے طور پر کی۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ڈی ایم مہور سید مظہر علی شاہ نے بتایا کہ گاڑی کے ڈوبنے سے تینوں افراد کی موت ہوئی ہے۔