رام بن میں ڈمپر حادثہ کا شکار، 3 افراد لقمہ اجل

عظمیٰ ویب ڈیسک

رام بن// ضلع رام بن میں پیر کی شام پیش آئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر رام بن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا، ” ٹینجر کے قریب المناک حادثہ۔ سوالا کوٹ سے ٹینگر جاتے ہوئے ایک ڈمپر الٹ گیا، جس پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے، متوفینن میں بہار دین، اومکار سنگھ، بھری لال، شامل ہیں، سبھی ٹینگر کے رہنے والے ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاشیں ضلع ہسپتال رام بن منتقل کر دی گئیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم تینوں افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن چکے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں، پولیس اور رضاکاروں نے مشترکہ بچاؤ کاروائی کے دوران لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔