۔ 3جے کے اے ایس افسران کا تبادلہ اور تقرریاں

سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو انتظامیہ کے مفاد میں تین جے کے اے ایس افسروں کے تبادلے اور تقرریوں کا حکم دیا ہے۔ اسی دوران ایک جے کے اے ایس افسر کو فوری طور پر سول انتظامیہ میں عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔
اس سلسلے میں الگ الگ حکومتی احکامات کے مطابق، جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ دستکاری جموں غلام رسول (جے کے اے ایس)، کا تبادلہ کر کے ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ (سابقہ ​​سیٹلمنٹ آفیسر) راجوری، ایک دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔
پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ ادھم پور تلک راج، جے کے اے ایس، کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر، دستکاری، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ضمیر احمد ریشو (آئی کے اے ایس) ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کے منتظر تھے، کو پروگرام آفیسر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ، ادھم پور تعینات کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، سب رجسٹرار، وجئے پور وشال سنگھ پریہار، کو اپنے فرائض کے علاوہ، سب رجسٹرار، کٹھوعہ کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالنے کے احکامات بھی دئے گئے ہیں۔