عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// ڈیپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ، گورنمنٹ آف انڈیا ، کابینہ کی تقرری کمیٹی، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، عملہ اور تربیت کے محکمے کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کے تین آئی اے ایس افسران کی ڈیپوٹیشن میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔
منگل کو جاری ایک حکم نامے کے تحت جن افسران کو توسیع دی جا رہی ہے، ان میں بشارت قیوم، اکشے لابرو اور اطہر عامر خان شامل ہیں۔
بشارت قیوم کو جھارکھنڈ کیڈر سے توسیع دی گئی ہے، اکشے لابرو کو تریپورہ کیڈر سے اور اطہر عامر الشفیع خان کو راجستھان کیڈر سے توسیع مل رہی ہے۔
کشمیر عظمیٰ کے وہاٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کیلئے یہاں کلک کریں