اننت ناگ میں تین ملی ٹینٹ معاون اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار: پولیس

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سیکورٹی فورسز نے پیر کو جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں تین ملی ٹینٹ معاونین کو اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ملی ٹینسی کے خلاف ایک اہم اقدام میں، اننت ناگ پولیس نے 1 آر آر اور 90 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر تین ملی ٹینٹوں ساتھیوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت داود احمد ڈار، ولد نذیر احمد ڈار، امتیاز احمد ریشی، ولد غلام احمد ریشی اور شاہد احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار، تمام رہائشی حسن پورہ تویلا، جنہیں حسن پورہ تلخان روڈ پر مشترکہ ناکے کی چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا، جس میں 01 پستول، 01 پستول میگزین، 08 پستول کے راونڈ، 01 گرینیڈ، اور 01 دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) شامل ہیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ یہ مشترکہ آپریشن ملی ٹینسی سے نمٹنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے اور ان کی گرفتاری اور اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی سے ملک دشمن عناصر کے مذموم منصوبوں کو نمایاں طور پر ناکام بنا دیا جائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد ایکٹ، انڈین آرمز ایکٹ، اور یو اے پی اے ایکٹ کے تحت پولیس تھانہ بجبہاڑہ میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 163/2024 درج کیا گیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔