شہباز شریف اور جن پنگ کی وزیرِ اعظم مودی سے ملاقات کا امکان

یو این آئی

دہلی// چین کے صدر شی جن پنگ اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی اس ہفتے ازبکستان کے سمرقند میں منعقد ہونے والے 22ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مودی سے الگ الگ ملاقاتوں کا امکان ہے۔ وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مودی ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی دعوت پر 15-16 ستمبر کو ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ سمرقند میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (SCO) کے سربراہان کی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور چوٹی کانفرنس کے موقع پر، مودی کچھ لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ تاہم ابھی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے آٹھ رکن ممالک کے سربراہان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے جن میں چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادی میر پیوٹن، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شامل ہیں۔