سابق پولیس افسر کا قتل ’بزدلانہ کاروائی‘، عبادت گاہ کی توہین: چگھ

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چ±گھ نے ریٹائرڈ پولیس افسر کے قتل کی شدید مذمت کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی تھی بلکہ مذہبی مقام کی توہین اور بے عزتی بھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ دہشت گردوں نے بارہمولہ میں ایک سابق ایس ایس پی محمد شفیع پر مسجد میں اذان کے دوران فائرنگ کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنے مایوس ہیں۔
بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ عبادت گاہ میں کسی شخص پر حملہ کرنا سب سے گھناو¿نا جرم تھا جس کی دہشت گردوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
بتادیں کہ اتوار کی صبح بارہمولہ کے گانٹہ مولہ علاقے میں ملی ٹینٹوں نے فجر کی اذان کے دوران ایک سابق ایس ایس پی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔