خشک موسم کے درمیان وادی بھر میں شدید سردی کی لہر،گلمرگ سرد ترین مقام

سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے اور گلمرگ میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا کم از کم درجہ حرارت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے معمول سے 0.2 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈمیں گزشتہ رات منفی 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گیٹ وے ٹاون کے لیے یہ معمول سے 2.3 ڈگری سنٹی گریڈ کم تھا۔
پہلگام میں گزشتہ رات منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام میں اس موسم کی سرد ترین رات تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج کا کم از کم درجہ حرارت اس جگہ کے لیے معمول سے 3.0 ڈگری سنٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس جگہ کے لیے معمول سے 2.7 ڈگری سنٹی گریڈ کم ہونے کے علاوہ، وہاں اس موسم میں درجہ حرارت سب سے کم ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ جہاں پارہ معمول سے 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا، وہیں شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام میں اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں، پارہ منفی 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ، بٹوت میں منفی 1.4 ، کٹرہ میں 4.5 اور بھدرواہ میں منفی 1.0 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
افسر نے بتایا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 14.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 21.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق، وادی میں 15جنوری سے18 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 19 اور21 جنوری کے دوران موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران وادی کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 18 جنوری تک شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے اور اس کے بعد بتدریج بہتری درج ہونے کی توقع ہے اور اس علاوہ اس وقت کے دوران میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔