جموں و کشمیر میں خشک موسم کے درمیان درجہ حرارت میں اضافہ

غروبِ سورج کے وقت ڈل جھیل کا دلکش نظارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عکاسی: امان فاروق

سری نگر//جموں و کشمیر میں بنیادی طور پر خشک موسم کی پیشین گوئی کے درمیان ہفتے کے روز زیادہ تر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے 24 گھنٹوں میں موسم بنیادی طور پر “خشک” رہنے کا امکان ہے اور 12 جون تک کسی “بڑی تبدیلی” کی توقع نہیں ہے۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 14.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 16.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قاضی گنڈمیں گزشتہ رات 12.8 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 13.6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 13.9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
حکام نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 26.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔