خشک موسم کی پیشن گوئی کے درمیان درجہ حرارت میں اضافہ

Photo: Amaan Farooq

سری نگر// بنیادی طور پر خشک موسم کی پیش گوئی کے درمیان، اتوار کو جموں و کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لئے یہ معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 8.4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 2.7 ڈگری سینٹی گریڈسے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 4.0 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات درجہ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
عہدیدارنے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 3.6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 18.6 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 21.0 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 4.5 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 11.3 ، بٹوت میں 14.0 ، کٹرہ میں 18.7 اور بھدرواہ میں 9.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی دوران محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے مزید کہا کہ 4 سے 12 جون تک موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا تاہم گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔