تحصیلدار بجبہاڑہ معطل ،ڈی سی دفتر اننت ناگ سے منسلک

File Photo

سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے تحصیلدار بجبہاڑہ کو احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر معطل کر دیا ہے جبکہ ایڈیشنل کمشنر کشمیر کو معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔
غلام رسول (چیئرمین اوقاف کمیٹی نوشہرہ تحصیل سری گفوارہ، اننت ناگ)کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پر زیر التواء انکوائری اور احکامات کی عدم تعمیل کے نتیجے میں غلام رسول بھٹ تحصیلدار بجبہاڑہ (اضافی چارج تحصیل سری گفوارہ)، ضلع اننت ناگ کو فوری طور پر معطل کر کے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
اس کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کشمیر (اے) کو اس معاملے کی انکوائری کے لیے انکوائری آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ ایک ہفتے کے اندر اس معاملے میں/رپورٹ/تبصرے/سفارشات جمع کرائیں گے۔