کرناہ میں سڑک حادثہ،کمسن بچی لقمہ اجل، 4دیگرزخمی

اشفاق سعید

سرینگر //کپواڑہ کرناہ رابطہ سڑک پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک کمسن لقمہ بچی اجل بن گئی ، جبکہ 4دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کپواڑہ سے کرناہ جا رہی ایک ٹیاگو گاڑی کو کھتوڑا کے مقام پرحادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 5مسافروں میں سے ایک11سالہ لڑکی کی موقعہ پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ 4دیگر افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے ایک کو شدید زخمی حالت میں علاج ومعالجہ کےلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ گاڑی حاجی ناڑ کرناہ سے تعلق رکھنے والے ایک ایگریکلچر اسٹنٹ کی ہے جو کام کے سلسلے میں وادی گیاتھا اور گھر واپسی کے دوران کھتوڑا نہچیاں کے مقام پر حادثہ پیش آیااور گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔