نوجوان جہلم میں غرقاب، ریسکیو آپریشن جاری

File Photo

سری نگر// وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی سے راحت حاصل کرنے کے لئے نو عمر لڑکوں کا دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانا انتہائی خطر ناک ثابت ہو رہا ہے۔
گذشتہ دنوں کے دوران کئی ایسے واقعات پیش آئے جن میں نو عمر لڑکے نہانے کے دوران غرقآب ہو ئے۔
سری نگر کے سویہ ٹینگ علاقے میں اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ آج رونما ہوا جب ایک چودہ برس کا لڑکا نہانے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے سویہ ٹینگ علاقے میں آج سہ پہر ایک چودہ سالہ لڑکا نہانے کے دوران غرقآب ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ لڑکے کی بازیابی کے لئے فوج، پولیس اور مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔
غرقآب ہونے والے لڑکے کی شناخت اسرار احمد ڈار ساکن پادشاہی باغ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔