دل کا دورہ پڑنے سے اننت ناگ میں ٹیچر فوت

File Photo

عظمیٰ نیوز سروس

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک سرکاری ٹیچر کو السروت کانونٹ سینئر سیکنڈری سکول اننت ناگ میں جے کے ایس ایس بی امتحان کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ فوت ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ٹیچر مشتاق احمد ڈار کے پی روڈ اننت ناگ پر واقع السروت سکول میں امتحانی ڈیوٹی کے دوران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھا رہے تھے، جب وہ اچانک بیمار ہو گئے، جس پر وہاں موجود لوگوں نے فوری کارروائی کی اورانہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) لے جایا گیا، جہاں طبی ماہرین نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ان کی اچانک موت پر تعلیمی برادری نے تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔